عدن،یکم اکتوبر(ایجنسی) یمن کے جنوبی شہر عدن میں ایک رہائشی علاقے میں ہفتے کے روز تباہ کن بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ عدن میں یہ بم دھماکا کیسے ہوا ہے۔بعض
عینی شاہدین کے مطابق بم کچرے کے ایک کنٹینر میں نصب کیا گیا تھا اور اس کو دھماکے سے اڑایا گیا ہےجبکہ بعض کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا ایک خودکش بمبار نے کیا ہے اور اس نے بارودی جیکٹ پہن رکھی تھی۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔تاہم انھوں نے فوری طور پر دھماکے کی وجہ نہیں بتائی ہے۔